دلیر یا بزدل



دلیر یا بزدل کے موضوع پر دوستوں میں بات ہورہی تھی۔وہاں بات چیت میں نتیجہ یہ نکلا کہ کوئی دلیر نہیں ہوتا،کوئی بزدل نہیں ہوتا۔ضرورت ہی انسان کو دلیر بناتی ہے،جس آدمی کو پتہ ہو کہ اس نے چھین کر کھانا ھے تو وہ چھین کر ہی کھاے گا۔ایک دن پھر دلیر اور بزدل کے موضوع پر بات چل نکلی،اس میں نیچے بیان شدہ باتیں ہوئیں کہ یہاں دلیر آدمی کو بھی آپ تین قسموں میں بانٹ سکتے ہیں۔ایک وہ جو جسمانی مار یا چوٹ کی پروا نہیں کرتے اور اس سے نہیں ڈرتے ،دوسرے جو قانون یا جیل سے نہیں ڈرتے،تیسے وہ جو موت سے نہیں ڈرتے۔اصل دلیر یہ تیسری قسم کے ہی ہوتے ہیں۔
پھر ایک دوست کہنے لگا کہ ہمارے ملک اور خصوصان پنجاب میں قانون،پولیس،عدلیہ،جیل کا قانون ایسا پیچیدہ ہے کہ کئی موت سے نہ ڈرنے والے بھی اپنی بےعزتی کے ڈرسے اس سے ڈرتے رہتے ہیں۔کم ہی لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ان تینوں چیزوں سے نہ ڈریں لیکن یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ ان تینوں چیزوں سے نہ ڈرنے والا اگر غریب آدمی ہے تو ذیادہ دن زندہ نہیں رہا کرتا۔
جن قوموں کو عام لڑائی سے واسطہ رہتا ہے ان میں لڑائی کی صورت میں اتحاد رہتا ہے۔ویسے چاہے آپس میں جھگڑتے رہیں،کسی باہر کے آدمی سے جھگڑا ہوتے ہی وہ اکٹھے ہو جاتے ہیں۔مثلاء ترکی ، کرد اور پٹھانوں میں یہ بات پائی جاتی ہے۔دراصل اتحاد ہی ایک ایس چیز ہے جو بہت بڑی طاقت بن جاتی ہے۔        
شیخ سعدی نے فرمایا کہ اگر چڑیاں متحد ہوجائیں تو شیر کی بھی کھال کھینچ سکتی ہیں۔دوسری طرف دشمن کو اپنے رعب میں لانا بھی اہم ہوتا ہے۔عربوں کی ایک کہاوت ہے کہ کتے کو پیٹو تو شیر بھی دم ہلانے لگ پڑتا ہے۔اکیلا دلیر سے دلیر آدمی بھی کچھ نہیں کرسکتا جب تک کہ اس کے آس پاس کے لوگ اس کا ساتھ نہ دیں۔یہ بات بھی ہوئ کہ پاکستان میں ہر برادری کے لوگوں کو چاہئے کہ کم از کم جائز بات کی صورت میں اکٹھے ہو جایا کریں۔خصوصان اگر کسی اپنے کے ساتھ ظلم  یا زیادتی ہوئی  ہو تو ایسا لازمی کریں۔مگر عمومان دیکھا گیا ہے کہ بہت کم لوگ ہی ایسا کرتے ہیں۔دراصل آپس میں مقابلہ اور حسد وغیرہ اس میں بڑی رکاوٹ ہوتے ہیں۔مگر ایسا ہونے کی وجہ سے ہی وہ دوسروں اور پولیس وغیرہ کی ذیادتی کا شکار رہتے ہیں۔
جو لوگ متحد ہوں انہیں چاہئے کہ اپنے لیڑر کے خلاف اس کی پیٹھ پیچھے کوئی طنز یا مخالفت کی کوئی بات نہ کریں۔آپس میں چھوٹے موٹے اختلافات ہر ایک کے رہتے ہیں مگر اس کے باوجود متحد رہیں۔لیڑر ہی علاقے یا برادری کی روایات کی بنیاد رکھتے ہیں۔
اسی قسم کا اتفاق و اتحاد جب قومی سطح پر ہوتا ہے تو قومیں بڑی جلدی ترقی کیا کرتی ہیں مگر ہمارے ملک میں ہمارے رہنماوں کی خود غرضی اور ذاتی لالچ نے ایسی سوچ کو پروان نہ چڑھنے دیا۔مگر سب لوگوں کو اپنے طور پر ایسا کام کرنے والے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔پھر قومی مفاد میں آتا ہے،یہ کام جاری رکھنا چاہئے۔
یہ بھی حقیقت ہے کہ صحیح اور دیر پا اتحاد ،اصول اور سچائی یا نظریے کی بنیاد پر ہی ہوا کرتا ہے۔دشمنی اور نفرت وغیرہ کی بنیاد پر بنا ہوا اتحاد وقتی ہوا کرتا ہے۔یہ زیادہ تر قائم نہیں رہا کرتا بلکہ اکثر بعد میں آپس کی دشمنی میں بدل جایا کرتا ہے۔مغرب کے ترقی یافتہ ملکوں میں Constitutions well Established ہیں۔
وہاں لوگوں کے برادری یا محلے کی سطح پر اتحاد کی ضرورت نہیں سمجھی جاتی کہ وہاں پر قانون لوگوں کی کافی حد تک حفاظت کر رہا ہوتا ہے۔مگر تیسری دنیا کے ملکوں میں یہ چیز نا پیدا ہوا کرتے ہیں۔یادرکھیں!مرد سر اٹھا کر جیا کرتے ہیں،وہ اپنی عزت وغیرہ کی خاطر مرنے پر تیار رہتے ہیں۔
اسلام میں مسلمانوں کو حکم ہے کہ جہاں ظلم یا زیادتی ہو رہی ہو وہاں اگر طاقت ہے تو ظلم سے اسے روکیں۔اگر وہ اس قابل نہیں تو بول کر زبان سے ظلم کو روکیں اور اگر اس قابل بھی نہیں ہیں تو ظلم کرنے والے کو برا سمجھیں،جوکہ کمزور ترین صورت ہے۔ہمیں ہر حالت میں انصاف کرنے،انصاف میں مدد کرنے اور حق کا ساتھ دینے کا حکم ہے اور اس میں گنجائش یا جھوٹ نہیں ہے۔پھر جہاں دلیری صفت سمجھی جاتی ہے وہاں اگرچہ کسی سے مار کھا کر گھر آئے تو اسے گھر سے بھی مار پڑتی ہے کہ مار کھا کر کیوں آئے ہو مار کر کیوں نہیں آئے؟
ہندو مزہب دنیا میں اپنے امن پسندانہ Non violent ہونے کی وجہ سے مشہور ہے،ان میں راجپوتوں کو چھوڑ کر کوئی بھول کر بھی لڑائی نہیں لیتا۔ہندووں میں بھی تامل زیادہ کمزور اور بزدل سمجھے جاتے تھے لیکن انہی تاملوں نے سری لنکا میں انڈین آرمی کو ناکوں چنے چبوادئے۔ 

مسلمانوں کا موت کے بارے میں عقیدہ ہی ان کو دلیر بناتا ہے۔
تھامس کارائل نے بہادری کے بارے میں کہا ہے کہ 
جس بہادری کی ہم خواہش رکھتے اور کرتے ہیں وہ سلیقے سے مرنا نہیں بلکہ مردوں کی طرح جیتا ہے۔


Thanks friend umeed hai pasand aya hoga like comments karay new post kay leye thanks


Or dosto is link ko join karo or best earning karo nice website hai or apnay dosto kay sath share karo


https://shrinkearn.com/ref/AhmedAlikhan

http://shrinkearn.com/3K74

No comments

Theme images by RBFried. Powered by Blogger.